وفاقی کابینہ کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا،حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کا تہیہ کر رکھا ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف کا اجلاس سے خطاب،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس کو بھارت سے حالیہ مذاکرات میں تعطل سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم نے سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں اردو زبان کے استعمال کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کے جائزے کیلئے کابینہ کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کمیٹی کے چیئرمین ہونگے
منگل 25 اگست 2015 09:45
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25 اگست۔2015ء) وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے اٹک خود کش حملہ کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور ملک و قوم کی خدمت کیلئے شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے شجاع خانزادہ کی بطور رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر داخلہ پنجاب کی حیثیت سے کردار کی سنہری الفاظ میں تعریف کی جنہوں نے شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے کابینہ کے اجلاس کو بھارت کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں تعطل سے متعلق آگاہ کیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر کوئی بھی مذاکراتی عمل بیکار ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما تیسرا فریق نہیں بلکہ مسئلہ کا اہم فریق ہیں جن کی رائے اور مشاورت کے بغیر ان کے مستقبل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی پریزنٹیشن کے بعد کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کا تہیہ کر رکھا ہے کیونکہ اس کے فوائد ملک کے ہر کونے تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر فرقہ واریت میں ملوث ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور منافرت پھیلانے والوں، شدت پسندی پر اکسانے والوں اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد لوگوں کی جانوں اور انسانیت سے کھیلتے ہیں جو ناقابل معافی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا ہے اور آپریشن کے نتائج واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری امن چاہتے ہیں اور حکومت کراچی میں امن اور روایتی بھائی چارے کی بحالی کی راہ میں کسی سیاسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک کراچی آپریشن کا تعلق ہے ہم ایک قدم پیچھے ہٹنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور جن ارکان کی عوامی مینڈیٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے، کو عوام کے مسائل اور ایشوز فلور پر اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کراچی کے عوام کو امن اور سلامتی فراہم کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ پورے معاشرے کو اسلحہ سے پاک کرنے کی سٹرٹیجی تیار کی جائے کیونکہ کوئی جمہوری حکومت مسلح گروپوں کو آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کابینہ کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کر رہا ہے اور اس کا سہرا ہماری مسلح افواج اور سویلین اداروں کو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حتیٰ کہ بین الاقوامی برادری نے بھی آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی تعریف کی ہے اس سلسلے میں وزیراعظم نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے آپریشن کی قیادت کرنے پر فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال میں دن بدن بہتری آ رہی ہے اور انشاء اللہ یہ عمل امن کے قیام، فاٹا سے بلوچستان اور شہر قائد تک خوشحالی کے وقت تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں اردو زبان کے استعمال کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کے جائزے کیلئے کابینہ کی 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیرہاوسنگ اکرم درانی، معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی اور معاون خصوصی برائے کابینہ امور بیرسٹر ظفر اللہ شامل ہیں۔ کمیٹی اردو کو بطور سرکاری ابلاغ فروغ دینے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ قبل ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کابینہ کو نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پلان کے اہم نکات میں پیش رفت کررہی ہے اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے صورتحال میں بڑی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کابینہ ارکان کو یقین دلایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں کسی جرائم پیشہ فرد یا دہشت گرد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور کسی کو مجرموں کیخلاف آپریشن ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کوششوں کی تعریف اور توقع ظاہر کی کہ ان کا مشن جاری رہے گا۔ کابینہ نے مختلف ایجنڈا آئٹمز کا جائزہ لیا اور ان کی منظوری دی جن میں مختلف ممالک کے ساتھ ایوی ایشن ، ماحولیاتی تبدیلی، تجارت، دفاع، اقتصادی امور، تعلیم ، خزانہ، امور خارجہ، سائنس و ٹیکنالوجی، پانی و بجلی ، سرمایہ کاری بورڈ، بندرگاہیں و جہاز رانی، اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتیں شامل ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 25 اگست 2015 کی مزید خبریں
-
مخدوم فیصل صالح حیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ،جلد عمران خان سے ملاقات متوقع ،شاہ محمود قریشی کی جانب سے فیصل صالح حیات کی شمولیت پر اختلاف برقرار
-
الیکشن کمیشن پاکستان نے شہید شجاع خانزادہ کی خالی نشست پی پی 16 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
-
شہری کو ڈاکٹری نسخے کے برعکس دوا دینے پر ڈی ایچ اے میں واقع” کلینکس“ کو پانچ لاکھ25ہزار روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم
-
خیبرپختونخوا ، کرپشن کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور
-
”پنجاب رواں سال پولیو فری ہے “میاں چنوں میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ،چار سالہ محمد حسین ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہے جس کا سیمپل اکتوبر 2014 میں” این آئی ایچ “ بھیجا گیا تھا،عالمی ادارہ ... مزید
-
شراب کی محفل الٹانے والا پولیس افسر اپنے ہی افسروں کے عتاب کا شکار ہو گیا،اے ایس آئی احسان نے وزارت داخلہ کے حکم پر چھاپہ مارکر شراب سمیت نشے میں دھت 4لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ،ملزمان ... مزید
-
این اے 122کا کیس اہم نوعیت کا کیس تھا ، فیصلہ پہلے لکھوا دیتے تو لیک ہونے کا خدشہ تھا‘ جج الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک،فریقین کے وکلا ء کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ مختصر فیصلہ نہیں ہو گا، تفصیلی ہو گا‘ ... مزید
-
کالعدم لشکر جھنگوی ودیگر گروپوں کے کارکنان اور عہدیداران کا خانقاہوں اور بریلوی مسلک کے مدارس میں داخلے لیکر ممکنہ کارروائی سے بچنے کا طریقہ اختیارکرنے کا انکشاف
-
ٹیوٹا نے پاکستان کا پہلا آن لائن سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کروا دیا، دنیا کاچھٹا بڑا ہب ہے،صنعتی اداروں میں پیدا ہونے والی آسامیوں کے بارے میں گھر بیٹھے رہنمائی ملے گی، چیئرپرسن ٹیوٹا ... مزید
-
ڈیفنس سی بااثر افراد کے آشیرباد سے سنگدل بہنیں بھائی کی جائیداد ہتھیانے کیلئے دشمن بن گئیں، پولیس بھی قبضہ گروپ کیساتھ مل گئی‘ بھنگالی گاؤں کے رہائشی کی انصاف کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ... مزید
-
ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ موسم بہار میں متوقع ہے،برطانوی وزیر خارجہ
-
نیپال میں مظاہرے، سات پولیس اہلکار ہلاک
-
ترکی امریکا کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرے گا
-
تیونس کی کسٹمز ٹیم پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ، ایک ہلاک
-
افغانستان‘ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 37 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی
-
سعودی وزارت داخلہ نے عازمین حج کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ، بلا اجا زت حج کی کوشش کرنے والے افراد کے لیے سخت نوعیت کی سزا ئیں منظو ر ،بھاری جرمانہ، املاک ضبطی اور ملک سے بیدخلی کی سزائیں دی ... مزید
-
وفاقی کابینہ کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا،حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کا تہیہ کر رکھا ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف کا اجلاس سے ... مزید
-
نیشنل ایکشن پلان ملک کی سیکورٹی پالیسی ہے سیاست نہ کی جائے،چوہدری نثار،دہشت گردی کے تمام نیٹ ورک ختم کر دیئے مالی معاونت کے خاتمے کے عمل کو تیز کیا جارہاہے،انٹیلی جنس کے بنیاد پر 5ہزار 900آپریشن کیے ... مزید
-
دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑپھینکیں گے، دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائیگا،عسکری قیادت ،آرمی چیف سے ائیر چیف مارشل کی ملاقات،آپریشن ضرب عضب سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کا شمالی وزیرستان ... مزید
-
استعفوں کا معاملہ،حکومت اورایم کیوایم کے درمیان استعفوں مذاکرات کامیاب ہوئے،شکایات کودورکرنے کیلئے کمیٹی بنانے پراتفاق ،کمیٹی آج منگل سے کام شروع کردیگی، فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعداعلامیہ ... مزید
-
شمالی وزیرستان ، شوال میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید ، چھ دہشت گرد ہلاک
-
ممبر الیکشن کمیشن ریاض کیانی کا استعفیٰ نامنظور ،بلدیاتی الیکشن کا وقت قریب ہے ایسے موقع پر آپ کااستعفیٰ منظور نہیں کر سکتا،چیف الیکشن کمشنر ،سردار رضا خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی ... مزید
-
آرمی چیف سے برطانوی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ،مشترکہ تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال،آئی ایس پی آر،جیمز روپرٹ نے دہشت گردی کیخلا ف پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی،پاکستان ،افغان ... مزید
-
ملک کی متعدد با اثر شخصیا ت کے گز شتہ دوسالو ں کے دورا ن 20 ارب روپے کے قرضے معاف،2000 سے زائد صارفین نے بادی النظر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں سے رقوم معاف کرانے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کیا،بہتی ... مزید
-
قطر نے شرائط پوری ہونے تک ایل این جی معاہدہ سے انکار کردیا،75فیصد شرائط پوری کرچکے،اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک معاہدہ طے پا جائے گا،وزارت پٹرولیم
-
پاکستان کے دفاع کیلئے ہروقت تیارہیں ،دشمن کے ہراقدام کابھرپورجواب دیں گے،خواجہ آصف ،عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں ان کی دماغی صلاحی محدودہے ،اس لئے خوارہورہے ہیں ،کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ ... مزید
-
سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے ذریعے سپیکرکے عہدے پرفائزہونامیراقانونی حق ہے، سردار ایاز صادق ،دل چاہتاہے الیکشن کیلئے آج چلاجاوٴں،الیکشن سے نہیں گھبراتا،مستقبل کافیصلہ کرلیا، پارٹی قیادت سے مشورہ ... مزید
-
کراچی، ایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال اورچینی یون سستا کئے جانے کے بعد کرنسی کی ممکنہ جنگ کے آغازنے کے ای سی کا بھٹہ بیٹھا دیا ،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی، شدیدمندی ... مزید
-
آئی سی سی دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ و ترقی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے،ظہیر عباس، پاکستان مناسب وقت کا انتظار کرے، پی سی بی سیالکوٹ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے گراؤنڈ بنائے،مناسب وقت پر پاکستان میں انٹرنیشنل ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.