الیکشن کمیشن پاکستان نے شہید شجاع خانزادہ کی خالی نشست پی پی 16 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 25 اگست 2015 08:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے شہید شجاع خانزادہ کی خالی نشست پی پی 16 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ اس سیٹ کے لیے پولنگ چھ اکتوبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سولہ میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آٹھ سے نو ستمبر کو جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل دس سے گیارہ ستمبر کو مکمل کیا جائے گا۔

امیدوار کے کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں چودہ ستمبر کو دائر کی جا سکیں گی۔اپیلوں پر فیصلے سولہ ستمبر کو کیے جائیں گے۔ سترہ ستمبر کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور اسی روز حتمی فہرست بھی آویزاں کی جائے گی۔ پولنگ چھ اکتوبر کو ہوگی۔ صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پنجاب اسمبلی کی یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔