خیبرپختونخوا ، کرپشن کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور

منگل 25 اگست 2015 09:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا سے کرپشن کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے کرپشن کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی ضمانت 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ واضح رہے کہ ضیاء اللہ آفریدی کو 9 جولائی کو خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کے بھائی نے پشاور ہائی کورٹ میں ان کی ضمانت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔