تحریک انصاف میں دھڑا بندی کرنے والے 13ایم پی ایز کی تفصیلات پارٹی سربراہ عمران خان کو ارسال

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف میں دھڑا بندی کرنے والے 13ایم پی ایز کی تفصیلات پارٹی سربراہ عمران خان کو ارسال کردی گئی ہے ۔ اور ان کے خلاف کاروائی کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی سربراہ نے بعض ایم پی ایز ، صوبائی وزراء کو اسلام آباد میں بھی طلب کرلیا ہے جس کے بعد آئندہ کے لئے مشاورت کی جائیگی تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 13ایم پی ایزسے مشیروں ، معاونین خصوصی اور پارلیمانی سیکرٹر یز کا عہدہ بھی واپس لے لیا جائے گا۔

13ایم پی ایز کے بارے میں پارٹی کی جانب سے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تفصیلات عمران خان کو ارسال کردی ہے ان ایم پی ایز کی جانب سے کی جانے والی بھرتیوں ، ترقیاتی کاموں وغیرہ کے حوالے سے بھی تفصیلات ارسال کی گئی ہے