شا ئنگ انڈیا میں غر بت کا راج ، چپڑاسی کی نوکری کیلئے 23لاکھ امید وار سامنے آگئے

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء)دنیا کی سب سے بڑی جمہوری ریاست ہونے کے دعوے دار اور ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے نکلنے کا خواب دیکھنے والے بھارت میں بیروزگاری کا یہ عالم ہے کہ چپڑاسی کی نوکری کے لئے 23 لاکھ امیدوار سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اتر پردیش میں چپڑاسی کی368 آسامیوں کیلئے23 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں بی ٹیک، بی ایس سی ، ایم ایس سی اور ایم کام کے ساتھ ساتھ ساتھ255 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز بھی شامل ہیں۔

آ ن لائن موصول ہونے والے فارمز میں کئی پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ لوگوں نے یہ وجہ بیان کی ہے کہ پیون کی نوکری کرنا فاقے کرنے اور بیروزگاررہنے سے کہیں بہتر ہے۔پیون کی نوکری کے لئے اتنی زیادہ درخواستیں ظاہر کرتی ہیں کہ بھارت میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے، آمیدوارسائنس، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ ترین ڈگریاں رکھنے کے باوجود مار ے مارے پھرتے ہیں اور ان کو کوئی روزگار کے مواقع نہیں مل رہے۔

متعلقہ عنوان :