جنوبی امریکاکے ملک چلی میں زلزلہ،3 افراد ہلا ک متعدد زخمی، سونامی وارننگ جاری، کئی علا قو ں میں پا نی داخل ۔ متا ثرہ علا قو ں سے دس لاکھ افراد کا انخلا

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:28

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء)جنوبی امریکا کے ملک چلی میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ جبکہ زلزلے سے 3 افراد ہلا ک اور متعدد زخمی ہو گئے امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجکر 54 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت آٹھ اعشاریہ تین تھی جبکہ اس کا مرکز دارالحکومت سے 232 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلہ اس قدر شدید تھاکہ اس کے جھٹکے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئریز تک محسوس کیے گئے،زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔ ادھر چلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔زلزلے کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلیکی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر سونامی لہروں کا خطرہ ہے۔بحرالکاہل میں سونامی کی لہریں معمول کی لہروں سے تین میٹر بلند تھیں۔چلی کے بعض ساحلی میں سونامی کی وراننگ کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی ٹی وی دکھائے جانے والے مناظر میں پانی قصبوں میں آ گیا ہے۔

چلی کے صدر نے ٹی وی پر عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد بلند مقام پر رہیں۔چلی میں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے سبب سمندر میں 15 فٹ لہریں بلند ہوئی ہیں۔ادھر پیرو اور ہوائی میں بھی سونامی وراننگ جاری کر دی گئی ہے۔ارجنٹائین کے چند علاقوں میں بھی زلزلے کی شدت کو محسوس کیا گیا۔چلی کا شمار دنیا کے اْن علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔فروری سنہ 2010 میں چلی میں 8.8 شدت کے زلزلے میں 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :