پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کے عہدے ختم کرنے کا فیصلہ،جنرل منیجر عثمان واہلہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام معاملات کے نگران ، ذاکر خان کو جونیئر ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا گیا، انتخاب عالم کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا مشیر مقرر کئے جانے کا امکان

جمعہ 18 ستمبر 2015 08:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ میں رائٹ سائزنگ ایک بار پھر شروع ہوگئی۔ بورڈ میں سب سے مضبوط سمجھے جانے والے ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے عہدے سے ہٹا کر جونیئرٹیم کا منیجر لگا دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کے عہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذاکر خان کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل سے ہٹا کر اس عہدے کو ہی ختم کر دیا گیا۔

جنرل منیجر عثمان واہلہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام معاملات دیکھیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک کا عہدہ بھی ختم کر دیا گیا ہے اور انتخاب عالم کو چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا مشیر مقرر کیا جاسکتا ہے۔تیس ستمبر کو درجنوں ملازمین کے معاہدے ختم ہوگئے جن میں سے بیشتر کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔