لاہور ، پی آ ئی اے انتظامیہ نے تاخیر سے آ مد پر ماڈل ایان علی کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا،ایان علی اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے عملے پر برس پڑی، شفٹ انچارج کو سنگین تنائج کی دھمکیاں

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء) سپر ماڈل ایان علی کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے تاخیر سے پہنچنے کے باعث جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا ،ایان علی اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے عملے پر برس پڑی اور شفٹ انچارج کو سنگین تنائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ایئر پورٹ سے واپس رہائش گاہ پر چلی گئی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کرنسی سمگلنگ کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی ملزمہ سپر ماڈل ایان علی علامہ اقبال ایئرپورٹ سے کراچی جا رہی تھی تاہم ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچنے کے باعث پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایان علی کو جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا جس پر ایان علی آگ بگولہ ہو گئی اور اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے انتظامیہ پر بر س پڑی قومی ایئر لائن کے شفٹ انچارج کو سنگین نتائج کی دھمکیا ں دیتے ہوئے تلخ کلامی کے بعد ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گا ہ پر چلی گئی ، ایا ن علی پی کے 313کے زریعے لاہور سے کراچی جا رہی تھی اور ایئرپورٹ پر 25منٹ تا خیر سے پہنچی جس پر انتظامیہ نے پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی ۔

متعلقہ عنوان :