صدر ممنون حسین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار انسداد پو لیو تک بڑھا نے کی تجو یز پیش کر دی ،پروگرام ملک میں انسداد پولیو کے لیے بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے ، انتظامیہ نا خواندہ خواتین تک انسداد پولیو کے لیے تصاویری پیغام پہنچانے کے لیے کردار ادا کرے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا فلاحی پر وگرام ہے،صدر مملکت کا تقریب سے خطاب

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا فلاحیپر وگرام ہے اور محروم طبقات کی فلاح کے لیے حکومتی اقدامات کا ثبوت ہے ،ادارے کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ کا اجراء مثبت روایت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں بینظر انکم سپورٹ پروگرام کی پہلی جائزہ رپورٹ کی اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدرممنون حسین نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت کی کوششیں خوش آئند ہیں ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صرف ذمہ داری ہی نہیں بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ ہے ،دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے ، ہمیں اس پرگرام کو کرپشن سے پاک رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف محروم طبقات کی فلاح میں کارآمد ثابت ہو رہا ہے بلکہ اس کے تحت غریب اور نادار طبقے کے بچوں کو تعلیم کی سہولت بھی میسر ہو رہی ،یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 7لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ،صدر مملکت نے بے نظیر انکم سپورٹ کے پرگرام کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے اس پروگرام کے تحت انسداد پولیو کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی تجویز دی ہے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ملک میں انسداد پولیو کے لیے بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے ،پروگرام کی انتظامیہ نا خواندہ خواتین تک انسداد پولیو کے لیے تصاویری پیغام پہنچانے کے لیے کردار ادا کرے ، خواتین کو گھر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تربیت بھی دیں ، انہوں کہا کہ جائزہ رپورٹ کی اجراء کی تقریب خوش آئند ہے اس پر تمام انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ،اگر اس طرح کی تقریبات کا آغاز دوسروں صوبوں میں بھی کیا جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔