سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو فیسوں میں 10 فیصد اضافے کی اجازت دیدی ، اس سے زیادہ اضافے کی صورت میں کارروائی کا عندیہ ،نجی اسکولز مالکان اور محکمہ تعلیم کے حکام کے درمیان اجلاس

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء)سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو فیسوں میں 10 فیصد اضافے کی اجازت دیتے ہوئے اس سے زیادہ اضافے کی صورت میں کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔جمعرات کونجی اسکولز مالکان اور محکمہ تعلیم کے حکام کے درمیان اجلاس ہوا جس میں فیسوں میں اضافے سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا بعد ازاں صحافیوں سیبات چیت کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نثارکھوڑو نے بتایا کہ نجی اسکولوں کو فیسوں میں 10 فیصد اضافے کی اجازت دے دی اور کسی اسکول کو 10 فیصد سے زائد فیس بڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ہر اسکول کی کیٹگری کے لحاظ سے فیس لکھ کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس اسکول نے فیس کے معاملے پر عمل نہیں کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جب کہ ہر اسکول کو 10 فیصد ضرورت مند بچوں کو داخلہ دینے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کہ فیسوں سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنا رہے ہیں جس میں اراکین اسمبلی،پرائیویٹ اسکولوں کے نمائندے، محکمہ تعلیم کے افسران شامل ہوں گے جب کہ ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن میں شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واضح کیا کہ نجی اسکول فیسیں کم کریں یاپھراسکول بند کردیں۔واضح رہے پرائیوٹ اسکولوں میں فیسوں کے اضافے کے خلاف ملک بھر میں والدین احتجاج کررہے ہیں جب کہ اس سلسلے میں وزیراعظم نے بھی نوٹس لیا تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :