بھارت کا یوٹرن ،پاکستان سے ہاکی ایشو پر معافی کا مطالبہ نہیں کیا :نریندر بترا،پی ایچ ایف سے صرف یقین دہانی مانگی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں کا رویہ اچھا ہوگا :صدر آئی ایچ ایف

جمعہ 18 ستمبر 2015 08:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء) بھارت نے پھر پینترا بدل لیا ، ہاکی انڈیا کے صدر نریندر بترا کہتے ہیں کہ پاکستان سے ہاکی ایشو پر معافی کا مطالبہ نہیں کیا تھا ، الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا۔بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے پاکستانی ہاکی فیڈریشن سے کھلاڑیوں کے رویے پر معافی کا مطالبہ کیا اور پھر پینترا بدل لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاکی انڈیا کے صدر نریندر بترا نے کہا ہے کہ ہاکی ایشو پر میرے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا۔پاکستان سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔ دونوں ملک انٹرنیشل لیول پر ہاکی کھیل رہے ہیں۔ ہم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے صرف اس یقین دہانی کا مطالبہ کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ میچز میں پاکستان کے کھلاڑیوں کا رویہ اچھا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :