جنوبی سوڈان ،آئل ٹینکر پرحملے میں 176 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:30

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء) جنوبی سوڈان میں ایک آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 176 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان میں آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا ۔

(جاری ہے)

لوگ الٹنے والے ٹینکر سے تیل جمع کرنا شروع ہوگئے کہ اس دوران اچانک زور دار دھماکہ ہوگیا جس میں 176 افراد موقع پر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے انتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی لگا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،

متعلقہ عنوان :