رائیل ائیر فورس اب تک تین سو تیس شدت پسندوں کو ہلاک کر چکی ہے،برطانوی وزیر دفاع

جمعہ 18 ستمبر 2015 09:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2015ء)برطانوی فضائیہ کے حملوں میں انتہا پسند تنظیم داعش کے تین سو تیس شدت پسند مارے گئے ہیں۔ برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالون کے مطابق یہ تعداد بڑی حد تک اندازوں پر مبنی ہے۔ ان کے بقول انہیں یقین ہے کہ برطانوی حملوں میں کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

رائل ایئر فورس کی جانب سے گزشتہ برس ستمبر میں ان کارروائیوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ برطانیہ صرف عراق میں اسلامک اسٹیٹ کو نشانہ بنا رہا ہے اور شام میں امریکی سربراہی میں جاری فضائی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے رہا۔ برطانوی پارلیمان 2013ء میں ہی شامی صدر بشار الاسد کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی تجویز کو مسترد کر چکی ہے

متعلقہ عنوان :