یمنی باغیوں نے تین امریکیوں سمیت چھ مغویوں کو رہا کر دیا

پیر 21 ستمبر 2015 09:42

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء)یمن کے شیعہ باغیوں اور حکام نے تصدیق کی ہے کہ چھ غیر ملکی مغویوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رہائی پانے والوں میں تین امریکی، دو سعودی اور ایک برطانوی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اِن مغویوں کو تقریباً پانچ ماہ بعد باغیوں سے رہائی حاصل ہوئی ہے۔ یہ تمام حوثی ملیشیا کے کنٹرول میں تھے۔ اس شیعہ ملیشیا نے مغویوں کو پانچ ماہ تک پابند رکھنے کے حوالے سے کوئی وجہ بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ رہائی کا یہ عمل خلیجی ریاست عْمان کی کامیاب ثالثی سے مکمل ہوا ہے۔