مصر: نئے وزیراعظم شریف اسماعیل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،نئی حکومت اکتوبر سے 2 دسمبر کے درمیان مرحلہ وار پارلیمانی انتخابات کروائے گی

پیر 21 ستمبر 2015 09:45

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء)مصر میں نئے وزیر اعظم شریف اسماعیل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے پیٹرولیم کے سابق وزیر شریف اسماعیل کی سربراہی میں بننے والی نئی حکومت سے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

نئی حکومت میں کئی وزرا اپنے سابقہ قلمدان برقرار رکھے ہوئے ہیں اس سے ہفتہ قبل وزیر اعظم ابراہیم محلب اور اْن کی کابینہ بدعنوانی کی شکایات پر مستعفی ہو گئی تھی نئی حکومت اکتوبر سے 2 دسمبر کے درمیان مرحلہ وار پارلیمانی انتخابات کروائے گی