ن لیگ کی مسلسل نظر اندازی سے مذہبی و اتحادی جماعتیں مایوس ہوگئیں،سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ن لیگ سے اتحاد ختم کرنے پر اہم رہنماؤں کا مطالبہ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کو بلدیاتی پینل میں شامل کرنے کے علماء کی گرفتاری سمیت دیگر مسائل پر تحفظات ہیں، مرکزی جمعیت اہلحدیث

پیر 21 ستمبر 2015 08:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا مسلم لیگ (ن)سے اتحاد مزید برقرار رکھنے کے حوالے سے امیر پروفیسر ساجد میر سینئر رہنماؤں اور مجلس شوریٰ کے ساتھ صلح مشورے کرینگے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی الیکشن میں ایڈجسمنٹ، علماء کی ناجائز نظر بندی اور گرفتاریوں اور ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالکریم کو مسلم لیگ میں شامل کرنے کے علاوہ دیگر مسائل پر ن لیگ کی قیادت پر تحفظات کی وجہ سے اہم رہنماؤں نے امیر پروفیسر ساجد میر سے ن لیگ سے اتحاد ختم کرنے پرزور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے کسی کونسلر کو بھی ن لیگ نے مقامی یونین کونسل کے پینل میں شامل نہیں کیا۔ جس سے کارکنان میں مایوسی اور ن لیگ سے نفرت بڑھ رہی ہے۔ ن لیگ کی قیادت کے رویے سے اور اتحادی جماعتوں کو مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے مذہبی حلقوں میں ن لیگ زبردست تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔