امریکا میں پاور پلانٹ کو دھماکوں سے زمین بوس کردیا گیا

پیر 21 ستمبر 2015 09:45

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء)امریکی ریاست آرکنساس میں52سال پرانا پاور پلانٹ دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا۔1960کی دہائی میں تعمیر ہونے والا یہ پاور پلانٹ 918میگا واٹ بجلی پیدا کرتا تھا لیکن 2013میں استعمال کی مدت ختم ہونے پر اسے بند کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاور پلانٹ اور اس سے منسلک 450فٹ بلند چمنی کو دھماکا خیز مواد بھر کر سیکنڈز میں ریموٹ کنٹرول دھماکوں سے زمین بوس کردیا گیا۔