مری میں20 سال بعد سینما کھولنے کیا تیاری مکمل ، عید الاضحٰی کے موقع پر کھولے جانے کا امکان

پیر 21 ستمبر 2015 09:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء ) مری کے رہائشیوں اور وہاں پہنچنے والے سیاحوں کے لیے 20 سال بعد ہل اسٹیشن میں سینما کھولنے کیا تیاری مکمل ہو گئی ۔سینما گھر کو عید الاضحٰی کے موقع پر کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ سنی پیکس چین کا یہ نواں سینما ہوگا۔ اس سے قبل کراچی لاہور فیصل آباد، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں سنی پیکس سینما موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی پیکس کے جنرل مینیجر محسن یاسین نے بتایا کہ مری کا آخری سینما دو دہائیوں قبل بند ہوگیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مری میں بڑی تعداد میں لوگ وہاں کی خوبصورتی دیکھنے جاتے ہیں تاہم رات میں ان کے پاس زیادہ کچھ کرنے کو نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے ہم نے وہاں سینما کھولا ہے۔سینما میں ایک اسکرین ہوگی جبکہ اس میں 300 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ ڈالبی 7.1 سراوٴنڈ ساوٴنڈ سسٹم سے لیس ہوگا۔جی ایم نے بتایا کہ ہمیں مری میں کو مقام ملا وہاں صرف ایک ہی اسکرین لگائی جاسکتی ہے اسی وجہ سے ملٹی پلیکس تعمیر نہیں کیا جارہا۔اس سے قبل حکومت پنجاب نے رواں سال مری میں تھری ڈی سینما کی تعمیر کا اعلان کیا تھا تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا یا نہیں۔سنی پیکس سینما آئندہ آنے والے سال اسلام آباد کے صفا مال، حیدرآباد کے اوٹومن روڈ، گجرات، سیالکوٹ اور ملتان میں بھی تعمیر کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :