یہ تو بتایا جائے میرا جرم کیا ہے؟صوبائی وزیر رانا مشہود کا ڈی جی نیب کو خط کا انکشاف، کوئی انکوائری اور نہ ہی نوٹس ملا ہے تو پھر نیب کے نام پر میرا میڈیا ٹرائل کیوں کیا جا رہا ہے، خط کا متن

پیر 21 ستمبر 2015 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم و امور نوجواناں رانا مشہود احمد کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو ( نیب) کو خط لکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ڈی جی نیب سے پوچھا گیا ہے کہ مجھے یہ تو بتایا جائے ”آخر میرا جرم کیا ہے؟“ کیونکہ نیب کی جانب سے نہ تو کوئی نوٹس ملا ہے اور نہ ہی کو ئی انکوائری کے حوالے سے بات ہوئی ہے مگر میڈیا پر نیب کے نام پر میرے خلاف روزانہ خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کی طرف سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ڈی جی نیب سے استفار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف پراپیگنڈہ مہم کے ذمہ داروں کا تعین کون کرے گا۔میرے خلاف میڈیا پر جاری مہم کو بند کروایا جائے۔