سعودی عرب ،حج کے موقع پر ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے،شدت پسندوں کو کسی جگہ قدم نہیں جمانے دیں گے: سعودی وزیرداخلہ

پیر 21 ستمبر 2015 09:46

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء ) سعودی عرب میں منگل سے شروع ہونے والے سالانہ حج کے دوران تقریبا ایک لاکھ سیکیورٹی اہلکار حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دن رات مسلسل ڈیوٹی دیں گے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کا کہنا تھا حج کے دوران حجاج کی حفاظت کرنے والوں میں ایلیٹ انسداد دہشت گردی یونٹ، ٹریفک پولیس اور ایمرجنسی سول ڈیفنس سے تعلق رکھنے والے اہلکار شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان اہلکاروں کو فوج اور نیشنل گارڈ کے اضافی سپاہیوں کی مدد بھی حاصل ہوگی۔یہ حج ایسے موقع پر ہورہا ہے کہ جب سعودی عرب کو انتہا پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کی جانب سے شدید خطرے کا سامنا ہے۔ داعش کی جانب سے سعودی عرب میں رواں سال کی جانے والی کارروائیوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو دئیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں یہ عہد کیا کہ شدت پسند سعودی عرب میں کہیں بھی ایک سینٹی میٹر کی جگہ پر قبضہ نہیں کرسکیں ہیں۔اس سال حج کے دوران کئی اندازوں کے مطابق تقریبا 30 لاکھ لوگ مکہ میں جمع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :