فیصل آباد، معروف تاجر رہنماء آصف بسیع کی گرفتاری کے بعد بینک اکاوٴنٹس میں 38ارب کا انکشاف ، فیصل آبادکے صنعتکاروں ،تاجروں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی اورایک صوبائی وزیر پریشان

پیر 21 ستمبر 2015 09:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء)فیصل آبادکے معروف تاجراورایشیاء کی سب سے بڑی سوترمنڈی یارن مارکیٹ کے آصف بسیع کی گرفتاری کے بعداس کے بینک اکاوٴنٹس میں 38ارب کی موجودگی نے فیصل آبادکے صنعتکاروں ،تاجروں کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی اورایک صوبائی وزیرکوپریشان کردیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق فیصل آبادکے نوجوان تاجرآصف بسیع کوگزشتہ روزکالعدم مذہبی تنظیموں کوفنڈنگ کرنے اوران کے ملک بھرمیں دفاترکھولنے کیلئے جوفنڈجاری کئے جاتے تھے اس میں فیصل آبادکے صنعتکاراورتاجرجن کی تعدادسوسے زائدہے خوف کے مارے فنڈفراہم کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

آصف بسیع جوان دنوں نوے روزکیلئے حساس اداروں کی تحویل میں ہے اوراس سے پوچھ گچھ جاری ہے اس نے اس دوران انکشاف کیاکہ اس کے مختلف بینک اکاوٴنٹس میں 38ارب موجودہے جبکہ ان کے مرحوم والدبولابسیع مرحوم کی شہربھرمیں اربوں روپے کی جائیدادبھی ،اوربعض کالعدم مذہبی تنظیمیں جن میں لشکرجھنگوی کے ملک اسحاق اوراس جماعت کے دیگرعہدیداران پراوران کے والدمرحوم پردباوٴڈال کربھاری رقم وصول کرتے تھے جبکہ فیصل آبادکے صنعتکاراورتاجرخوف کے مارے ان کالعدم تنظیموں کوان مطالبات کے مطابق بھاری بھتہ دیتے تھے یہ امرقابل ذکرہے کہ فیصل آبادسے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ جوکہ آصف بسیع ان کے والدمرحوم بولہ بسیع کے قریبی دوست ہیں ،ملزم آصف بسیع نے تفتیش کے دوران انکشاف کیاکہ کالعدم مذہبی تنظیموں کوفنڈزدینے کے سلسلے میں انہیں صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ اوربعض ممبران اسمبلی کی ہدایات بھی ملتی رہیں چونکہ کالعدم مذہبی تنظیم کاملک بھرمیں اورخاص کرپنجاب بھرمیں کافی حلقہ ووٹ ہے لہذامسلم لیگ ن کوان ووٹوں کوحاصل کرنے کیلئے ان جماعتوں کی حمایت درکارہے ،مختلف خفیہ اداروں نے آصف بسیع کے انکشاف کے بعدتفتیش کادائرہ پنجاب بھرمیں بڑھادیاہے اوراس سلسلے میں آئندہ چندروزمیں مزیدافرادکی گرفتاریوں کاامکان ہے

متعلقہ عنوان :