عیدالاضحی کی آمد،قصابوں کی چاندی،بکرا دو ہزار روپے ، بیل پانچ ہزار روپے کے ریٹ آویزاں کر دیئے

پیر 21 ستمبر 2015 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ قصابوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے ۔ بکرا دو ہزار روپے ، بیل پانچ ہزار روپے کے ریٹ آویزاں کر دیئے گئے۔ شہریوں کے لئے قربانی کے جانور سے زیا دہ قصاب مہنگے ہو گئے ۔ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی مدد کرتے ہوئے قصابوں کے بھی ریٹ مقرر کرے بصورت دیگر۱عید قربان کی خوشیاں ماند پڑھ جائیں گی ۔

(جاری ہے)

عام شہریوں کی اپیل ۔ عیدالاضحی کی آمد پر قصابوں کے نرخ دوگنے کرنے سے شہری پریشان نظر آنے لگے قصابوں نے اپنے نرخ دوگنے سے بھی زیادہ کر دیئے ہیں بکرا کا ریٹ دو ہزار روپے جبکہ بیل اور بھینس کے ریٹ پانچ ہزار روپے کر دیئے ہیں اس حوالے سے انتظامیہ کوئی بھی کارروائی کرتی نظر نہیں آ رہی ہے جس وجہ سے شہری پریشان نظر آنے لگے اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔