ضمنی و بلدیاتی انتخابی مہم ،امیدواروں کیلئے ” ناشتہ، ڈنر“ کا نیا کلچر سامنے آگیا،پنجاب میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیلئے سپورٹرز نے ناشتوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 21 ستمبر 2015 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2015ء) پنجاب کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں میں جہاں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے وہاں امیدواروں کیلئے اپنے سپورٹرز اور پارٹی کارکنان کی طرف سے ناشتہ اور ڈنر کلچر سامنے آیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم بلدیاتی انتخابات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف یونین کونسلز میں پارٹی پینلز کی طرف سے بھی مذکورہ حلقوں کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کے لئے مشترکہ کارنر میٹنگز کروانے کی روایت بھی سامنے آ رہی ہے۔اس طرح ایک ہی میٹنگ میں بلدیاتی اور ضمنی الیکشن کے امیدوار اپنے ووٹرز سے ووٹ کا حق مانگنے کیلئے موجود ہوتے ہیں۔پنجاب میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیلئے سپورٹرز نے ناشتوں کا ریکارڈ قائم کر دیا۔