”کوئی خلاف ورزی نہیں کی“ایاز صادق اورعلیم خاں کاریٹرنگ افسر کے سامنے ”سانجھا“ بیان، 24 گھنٹوں میں خلاف ضابطہ سائن بورڈز اور ہوڈنگز ہٹا دیئے جائیں اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے ورنہ کارروائی ہوگی، ریٹرننگ افسر کا جواب

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان نے ضابطہ اخلاق سے متعلق تحریری بیان ریٹرنگ افسر کو جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

سابق سپیکر اور امیدوارحلقہ این اے 122 ایاز صادق نے تحریری بیان میں لکھا ہے کہ کہا کہ حلقے میں بڑے بڑے بینرز اور بورڈز میں نہیں بلکہ کارکن لگا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن اتار دیتا ہے جب کہ علیم خان نے موقف اختیار کیا کہ کارکن محبت کرتے ہیں اگر کوئی بینرز لگا دیتا ہے تو منع نہیں کرتا ۔

دوسری جانب ریٹرننگ افسر زاہد اقبال نے دونوں امیدواروں کو ہدایت کی کہ 24 گھنٹوں میں خلاف ضابطہ سائن بورڈز اور ہوڈنگز ہٹا دیئے جائیں اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے۔