این اے 122،پیپلز پارٹی ”پی ٹی آئی کی حمایت “ کر سکتی ہے،سیاسی حلقوں کا انکشاف، ضمنی الیکشن لڑنے سے پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزیدخراب ہو گی، مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ مل کر”بلے“ کا مقابلہ کریں،سابق سینئر وفاقی وزیر

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء)پنجاب کے سنجیدہ سیاسی حلقوں میں ضمنی الیکشن این اے 122 کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔این اے 154 کیلئے عدالتی فیصلے کے بعد این اے 122 کے لئے ہونے والی چہ میگوئیاں کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے کسی جماعت کے ساتھ الحاق کر لینا چاہئے تاہم سنجیدہ سیاسی حلقوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ الحاق کر کے پنجاب میں”بھر پور سیاست“ کے لئے میدان لگا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی حلقوں کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو علیم خان کے حق میں بیٹھ جانا چاہئے تاہم جنوبی پنجاب سے وابستہ سابق سینئر وفاقی وزیر خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کی خواہش ہو گی کہ پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملا اور اس کے لئے بیک ڈور کوششیں بھی جاری ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن لڑنے سے پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزیدخراب ہو گی۔