بلدیاتی الیکشن بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرانے میں ”ن لیگ“ نمبرون جماعت بن گئی

بدھ 7 اکتوبر 2015 08:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء)الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے الیکشن میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ چیئرمین اور جنرل کونسلرز بلامقابلہ منتخب کروانے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے اس وقت چار چیئرمین اور 64کو نسلرز بلامقابلہ منتخب ہو کر ضلعی سیاست کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیداروں کو یونین کونسل کمیٹی اور ٹاوٴن کمیٹیوں میں اہم کمیٹیوں میں شامل کیا جائے گا۔