امریکہ : 11 سالہ لڑ کا آٹھ سالہ بچی پر گولی مار کر قتل کرنے کے شبہ میں گرفتار

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء)امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک 11 سالہ لڑکے کو ایک آٹھ سالہ بچی پر گولی مار کر اسے قتل کرنے کے شبے میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس لڑکے پر کم سنی میں قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکے نے اپنی ہمسائی مکائلا ڈایر پر گولی چلائی جب مکائلا نے اسے اپنا کتا دکھانے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مکائلا کی والدہ نے کہا کہ دونوں بچے وائٹ پائن کے علاقے میں قائم ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے جو کہ نیش ویل کے علاقے سے 200 میل مشرق کی طرف واقع ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جب سے ان کا خاندان علاقے میں منتقل ہوا تھا تب سے انھیں اس بچے کی جانب سے کئی مسائل در پیش تھے۔انھوں نیٹی چینل ’ویٹ ٹی وی‘ کو بتایا ’وہ مکائلا کا مذاق اڑاتا تھا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرتا تھا۔ مجھے اْس کے خلاف شکایت کرنے کے لیے سکول کے پرنسپل تک جانا پڑا تھا جس کے بعد وہ رک گیا۔ لیکن اچانک اس نے کل مکائلا کو گولی سے مار ڈالا۔ ہماری تو ساری دولت ہی وہ تھی۔ وہ ماں کی اچھی بیٹی تھی۔ جب میں برے موڈ میں ہوتی تھی تو وہ مجھے ہنسا دیتی تھی۔ مجھے وہ واپس اپنی باہوں میں چاہیے۔‘

متعلقہ عنوان :