ڈی جی رینجر ز سندھ کی محرم الحرام میں امن وامان سے متعلق اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری،سندھ پولیس اور رینجر ز ہائی الرٹ

بدھ 7 اکتوبر 2015 08:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء)سندھ حکومت کی درخواست پر ڈی جی رینجر ز نے محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے سے متعلق متعدد اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت محرم الحرام میں سیکورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں آئی جی سندھ ڈی آئی جی،سیکرٹری داخلے اور خفیہ اداروں کے حکام نے شرکت کی،اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوس کی گزرگاہوں میں آنے والی تمام دوکانوں کو سیل کرنے،ماتمی جلوسوں کی فضائی نگرانی سمیت دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت کی،ڈی جی رینجر نے سندھ پولیس اور رینجر ز کو ہائی الرٹ کردیا،انہوں نے تمام علماء کو ہدایت کردی کہ علماء کرام شہر بھر میں محرم کے دوران امن قائم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے کا مقصد محرم کے دوران ممکنہ دہشتگردوں سے نمٹنا ہے

متعلقہ عنوان :