صدر بنی تو افغانستان سے فوج نہیں نکالوں گی،ہیلری کلنٹن، افغان عوام طالبان سے چھٹکارا چاہتے ہیں،طالبان خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں،انتخابی ریلی سے خطاب

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:26

نیو ہیمپشائر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء)ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر وہ امریکہ کی صدر منتخب ہوئیں تو افغانستان سے امریکی فوج کو نہیں نکالیں گی،افغانستان میں طالبان کا دوبارہ ابھرنا خطرے سے کم نہیں ،ملکی وغیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن نے امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کا دورہ کیا اور ایک انتخابی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے خطاب کیا ،انتخابی ریلی کے دوران ایک افغان خاتون نے ہیلری کلنٹن نے افغانستان کی موجودہ صورت حال اور ان کی خیالات بارے سوال پوچھا جس کے جواب میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ افغان عوام طالبان سے چھٹکارا چاہتے ہیں،طالبان خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں ،افغانستان میں طالبان کے متعدد علاقوں میں دوبارہ سر اٹھانا کسی خطرے سے کم نہیں ہے ،ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ کے آئندہ انتخابات میں وہ صدر منتخب ہوگئیں تو وہ افغان حکومت کی حمایت جاری رکھیں گی اور امریکی فوج افغانستان میں موجود رہے گی، انہوں نے کہا انہیں علم نہیں کہ جنوری2017 میں کیا حالات ہوں لیکن وہ جانتی ہیں کہ افغان عوام اور افغانستان طالبان کی شدت پسندی اور تشدد سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو افغانستان سے دور نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :