ماہ نور،طاہر انجم اور دیگر فنکاروں کی سردار ایاز سادق کی انتخابی مہم میں شرکت،فنکاروں نے لوگوں میں قومی اسمبلی حلقہ 122کے امیدوار کے پمفلٹ تقسیم کئے

بدھ 7 اکتوبر 2015 08:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء) ماہ نور،طاہر انجم اور دیگر فنکاروں نے گزشتہ روز حلقہ 122میں مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم میں حصّہ لیا اور لوگوں میں ان کے منشور کے پمفلٹ تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نورنے کہا ہے کہ میری دلی دعا ہے کہ سردار ایاز صادق کامیابی سے ہمکنار ہوں میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے وہ ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے سینئر زفنکاروں کی طرز زندگی کو اپنا رہی ہیں ،پاکستان کے مختلف علاقوں میں اپنے فن کی بدولت بہت نام کماچکی ہیں خواہش ہے کہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کر سکوں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ شارٹ کٹ کی قائل نہیں ۔رقص ہماری ثقافت ہے اس کوسیکھے بغیر ترقی ممکن نہیں لوگ فن کی قدر کرنا جانتے ہیں آج اگر پاکستان میں علاقائی اسٹیج موجو د نہ ہوتو فنکاروں کی نرسریاں بند ہو جائیں ۔ماہ نورنے مزید کہا کہ انہیں ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل کی آفر ہوئی ہے جس کو وہ آئندہ ماہ کرنے کیلئے کراچی جائیں گی ۔