قومی وطن پارٹی کی صوبائی حکومت میں شمولیت کے پیش نظرپاکستان تحریک انصاف کے ایک صوبائی وزیر نے وزارت سے مستعفی ہونے فیصلہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایک صوبائی وزیر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور استعفیٰ آج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کردینگے ۔

(جاری ہے)

ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے دو صوبائی وزراء سے قومی وطن پارٹی کی صوبائی حکومت میں شمولیت کے پیش نظر استعفے طلب کئے تھے ذرائع نے بتایاہے کہ ایک صوبائی وزیر کی جانب سے اپنے وزارت سے مستعفی ہونے پررضا مند ی ظاہر کردی ہے اور اپنا استعفیٰ بھی اس ضمن میں تیار کر لیا ہے تاہم مذکورہ صوبائی وزیر کی جانب سے استعفے کے بعد خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مذکورہ صوبائی وزیر اس سے قبل دوسری سیاسی پارٹیوں میں تھا قومی وطن پارٹی کے صوبائی حکومت میں شمولیت کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور 13اکتوبر کو ممکنہ طور پر وزراء کی حلف برادری کی تقریب ہو گی ۔