اٹک، پی پی16 کا ضمنی انتخاب، ن لیگ کے جہانگیر خانزادہ نے میدان مارلیا، آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان کو بھاری شکست کا سامنا ،غیر سرکاری نتائج

بدھ 7 اکتوبر 2015 08:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء) اٹک پی پی16 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار جہانگیر خانزادہ نے آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان کو بھاری اکثریت سے شکست دیدی ہے۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق اٹک کے حلقہ پی پی16 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار جہانگیر خانزادہ نے44286 ووٹ جبکہ مخالف آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان نے4371 ووٹ حاصل کئے۔پولنگ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوکر بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی،پورے حلقے میں کسی قسم کی ناخوشگوار واقعات سامنے نہیں آئے،واضح رہے کہ اٹک کے پی پی 16میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ گزشتہ ماہ خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے

متعلقہ عنوان :