امریکا، شمالی اورجنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے15افراد ہلاک،ڈیم ٹوٹ گیا،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

بدھ 7 اکتوبر 2015 09:18

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2015ء ) امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں طوفانی بارشوں کے سبب ڈیم ٹوٹ گیاہے اورعلاقے کے افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونیکی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ شمالی اورجنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے15افرادمارے گئے ہیں۔امریکاکی ریاست جنوبی کیرولائنا کوتاریخ کی بدترین بارش کاسامناہوا۔جنوبی کیرولائنا میں چھ سوسڑکیں اور بریج بندہیں اور چالیس ہزارسیزائدشہری پانی جبکہ چھبیس ہزار سے زائد افرادبجلی سے بھی محروم ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں اوورکریک بریج ڈیم ٹوٹنے کے سبب لوگوں کاپڑے پیمانے پرانخلا کابھی سامناہے۔شہرکے ایک طرف انخلا ہورہاتو دیگر علاقوں میں لاکھوں افراد طوفانی بارشوں کے سبب گھروں میں محصورہیں۔اب موسم قدرے بہترہواہے اورمنگل کوسورج نکلنے کا بھی امکان ہے مگرانتظامیہ نے شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔پچھلے تین روزمیں ریاست میں دوفٹ سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ جس کے سبب اسکول اوردفاتربندہیں۔ریاست کی گورنرکاکہناہے کہ ایسی شدید بارش ایک ہزارسال میں ہونے کی توقع ہوتی ہے۔اور بارشوں سے نقصان کاتخمینہ ایک ارب ڈالرسے بھی زائدلگایا گیاہے

متعلقہ عنوان :