برطانوی شخص کا 100گھنٹے تک مسلسل استری کر نے کا عالمی ریکارڈ

پیر 2 نومبر 2015 09:35

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء )برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گیرتھ سینڈرز نامی 28سالہ شخص نے 100گھنٹے تک مسلسل استری کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی شہر برسٹل میں رہائش پذیر گیرتھ نے اس دوران 2000مختلف کپڑوں پر استری کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ تین سال قبل آسٹریلوی شخص نے 80گھنٹوں تک مسلسل استری کرکے قائم کیا تھا۔