سنٹرل جیل پشاور سمیت صوبے بھرکی جیلوں میں صبح پانچ بجے سے سات بجے تک تلاوت قرآن پاک کے آڈیو سسٹم کی تنصیب

پیر 2 نومبر 2015 09:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء) سنٹرل جیل پشاور سمیت صوبے بھرکی جیلوں میں صبح پانچ بجے سے سات بجے تک تلاوت قرآن پاک کا آڈیو سسٹم نصب کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اور جیل کی ہر بارک میں لوڈ سپیکر کے ذریعے ہر روز دو گھنٹے کی تلاوت نشر ہو گی سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سہو لیات کی فراہمی کے لئے وفاقی محتسب کی خصوصی ٹیمیں آئندہ ہفتے سنٹرل جیل پشاورکا دورہ کریگی ۔

قیدیوں کو دی جانے والی سہو لیات کی یومیہ بنیادوں پرنگرانی کے لئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں مانٹیرنگ سسٹم نے کام بھی شروع کردیا ہے ۔ سنٹرل جیل پشاور میں قیدی بچوں ، عورتوں اورمرد قیدیوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیگی ۔ سنٹرل جیل پشاورکے علاوہ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان ،سنٹرل جیل ہری پور کے دورے بھی کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :