پارلیمانی الیکشن میں ترک وزیراعظم نے اپنی جماعت کی جیت کااعلان کردیا،حکمران جماعت کوواضح برتری حاصل ہوگئی ،550سیٹوں میں سے حکمران جماعت نے 315نشستیں حاصل کرلی،97فیصدووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی،آج فتح کادن ہے،الیکشن میں کامیابی جمہوریت کی فتح ہے ،احمدداوٴداوگلو

پیر 2 نومبر 2015 09:36

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء) پارلیمانی الیکشن میں ترک وزیراعظم نے اپنی جماعت کی جیت کااعلان کردیا،حکمران جماعت کوواضح برتری حاصل ہوگئی ،550سیٹوں میں سے حکمران جماعت نے 315نشستیں حاصل کرلی،97فیصدووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ترک وزیراعظم نے اپنی جماعت کی جیت کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ترک وزیراعظم احمدداوٴداوگلونے اپنے خطاب میں کہاکہ آج فتح کادن ہے ،الیکشن میں کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،آئندہ 4سال مزیدعوام کی بہترخدمت کریں گے ۔

احمدداوٴداوگلو ،طیب اردگان کی جسٹس اینڈڈویلپمنٹ پارٹی نے 550میں سے 315سیٹیں جیت لی ہیں ۔جسٹس اینڈڈویلپمنٹ اکیلی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگئی ۔حکمران جماعت کی کامیابی سڑکوں پرجشن ،ووٹوں کی 97فیصدگنتی مکمل ہوچکی ہے ۔حکمران جماعت نے پارلیمان میں 49.4فیصدووٹ حاصل کئے