پنجاب کی بیس اور سندھ کی چھ یونین کونسلز میں دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان، بلدیاتی الیکشن میں کوتاہی برتنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کی جا ئی گی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب

پیر 2 نومبر 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب کی بیس اور سندھ کی چھ یونین کونسلز اور وارڈز میں دوبارہ الیکشن کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپو رٹکے مطا بق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے پولنگ افسروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی مس پرنٹنگ اور انتخابی نشانات کی غلط الاٹمنٹ کے باعث سندھ اور پنجاب کے چھبیس حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہوگی جس کا جلد اعلان کیا جائے گا ،جن شہروں کے مختلف حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہوگی ان میں لاہور ، فیصل آباد ، گجرات ، بہاولنگر ، وہاڑی ، ننکانہ صاحب ، بھکر ، جیکب آباد ، ٹھل اور گھوٹکی شامل ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔