فیصل آباد،ضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے چوہدری زاہدنذیرکانام فائنل،آئندہ دو روز میں ایم این اے عاصم نذیر اورزاہدنذیرحمزہ شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

پیر 2 نومبر 2015 09:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء)ضلع کونسل کے چیئرمین کیلئے قومی اسمبلی کے رکن اورمسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری عاصم نذیرکے بھائی چوہدری زاہدنذیرکانام فائنل آئندہ دویوم میں عاصم نذیرایم این اے اورزاہدنذیرحمزہ شہبازشریف سے ملاقات کریں گے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں فاروق کے صاحبزادے اورمسلم لیگ ن کے ضلعی صدرآصف فاروق امیدوارتھے جوبلدیاتی انتخابات میں بری طرح شکست کھاگئے جبکہ انہیں صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ اوروفاقی پارلیمانی سیکرٹری طلال چوہدری کی مکمل حمایت حاصل تھی مگرزاہدنذیرجوپہلے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں ضلع ناظم تھے ،بلدیاتی انتخابات میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ،چنانچہ صورتحال کے پیش نظرعاصم نذیرممبرقومی اسمبلی اوران کے والدچوہدری نذیرمرحوم کی خدمات کوپیش نظررکھتے ہوئے زاہدنذیرکوضلع کونسل فیصل آبادکے چیئرمین کیلئے ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء فیصل آبادکے میونسپل کارپوریشن کی میئرشپ کیلئے جوامیدوارمیدان میں تھے ان میں وزیرمملکت عابدشیرکے بھائی عامرشیرعلی اورممبرصوبائی اسمبلی ملک نوازکے بھائی ملک شہزادبھی ہارچکے ہیں لہذامیئرشپ کیلئے نئے امیدوارکافیصلہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب آئندہ چندیوم میں کریں گے

متعلقہ عنوان :