بھارت، بی جے پی کی خاتون وزیر بھی شیوسینا کے نقش قدم پر چل پڑی، سائل کو مدد مانگنے پر لات ماردی،بھارتی میڈیا کی کڑی تنقید ، حکومت سے برطرفی کا مطالبہ

پیر 2 نومبر 2015 09:36

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء)بھارتی جنتا پارٹی کی خاتون وزیر کثوم مہرلے بھی شیوسینا کے نقش قدم پر چل پڑی،خاتون وزیر نے سائل کو مدد مانگنے پر امداد کی بجائے لات ماردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں خاتون وزیر کثوم مہرلے نے سائل کو اس وقت لات مار دی جب سائل ہاتھ میں لی درخواست کے ساتھ خاتون وزیر سے مدد مانگ رہا تھا،جس پر خاتون وزیر نے غصے میں آکر سائل سے ہتک آمیز رویہ اپنایا،جس پر بھارتی میڈیا نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا کر حکومت سے برطرفی کا مطالبہ کردیا

متعلقہ عنوان :