سنگاپور، مارٹینا ہینگس اور ثانیہ مرزا نے سال کا آخری ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، ڈبلیو ٹی اے فائنل ڈبل میں سوئز جوڑی کو 6-0,6-3سے ہرادیا

پیر 2 نومبر 2015 09:16

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء)سوئس تجربہ کار کھلاڑی مارٹینا ہینگس اور بھارت کی ثانیہ مرزا نے اتوار کے روز سپین کی گاربائن موگوروزا اور کارلا سوریز نیوارو کے خلاف ڈبلیو ٹی اے فائنل ڈبل ٹائٹل 6-0,6-3سے اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہینگس اور مرزا ،جنہوں نے صرف مارچ میں اپنی جوڑی بنائی تھی ، اب ومبلڈن اور یو ایس اوپن سمیت 9ٹائٹلز جیت چکی ہیں اور سنگاپور میں سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ میں اپنے تمام میچز میں کامیابی سمیٹی۔