تحریک انصاف نے بلد یا تی انتخا ب میں دھاندلی کے شواہد اکٹھے کر لئے،خصوصی اجلاس میں پارٹی سربراہ عمران خان کو پیش کئے جانے کا امکان

پیر 2 نومبر 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور سندھ میں ہونے والی دھاندلی اور بے ضابطگیوں بارے شواہد اکٹھے کر لئے خصوصی اجلاس میں پارٹی سربراہ عمران خان کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بڑی تعداد میں تحریک انصاف نے ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں پنجاب میں چودھری محمد سرور جبکہ سندھ میں عارف علوی نے اکٹھے کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن کے کردار ، ریٹئرننگ آفسران اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے مختلف دھاندلی کے کرداروں سے پردہ اٹھایا جائے گا ۔ عمران خان نے رپورٹ طلب کر رکھی ہے یہ سب شواہد ان کے روبرو پیش کئے جائیں گے ۔