زیادتی کے بعد 4 سالہ بچی کا قتل: وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس،ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم

پیر 2 نومبر 2015 09:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے گجرپورہ میں زیادتی کے بعد 4سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گھناؤنے فعل میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔