یمن :حکومت حامی ملیشیا اور باغیوں میں جھڑپیں،33ہلاک

پیر 2 نومبر 2015 09:35

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء)یمن میں حکومت کی حامی ملیشیا اور حوثی باغیوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 33افرادہلاک ہوگئے جن میں19باغی اور14جنگجو مارے گئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی تعز اور لہج کی سرحد کے درمیان جنوب مشرقی علاقے میں ہوئی دوسری جانب سعودی عر ب کا کہنا ہے کہ یمن کا بحران عرب اتحادی فوج کو ملنے والی سلسلہ وار کامیابی کے بعد آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہاکہ ایران بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے پر ملنے والے اقتصادی فوائد کو ملک کے ترقیاتی منصوبوں میں صرف کرے گا۔

متعلقہ عنوان :