صومالیہ ، دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل میں خود کش حملہ آٹھ افراد ہلاک، ہوٹل صومالیہ کے اراکین پارلیمان کی پسندیدہ جگہ اور وہ اکثر و بیشتر وہاں جایا کرتے تھے، الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

پیر 2 نومبر 2015 09:36

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء)افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل میں ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے ہوٹل کے احاطے میں داخل ہوئے۔یہ ہوٹل صومالیہ کے اراکین پارلیمان کی پسندیدہ جگہ تھی اور وہ اکثر و بیشتر وہاں جایا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

شدت پسند جنگجو تنظیم الشباب سے منسلک ایک ویب سائٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ القاعدہ سے منسلک گروپ کے لوگ دھماکے کے بعد ہوٹل میں داخل ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ صومالیہ کے باکول علاقے میں جہادی جنگجووٴں اور افریقی یونین کے درمیان شدید جنگ کے ایک دن بعد ہوا ہے۔افریقی یونین صومالیہ کی حکومت کی الشباب کے خلاف تعاون کر رہی ہے۔ہرچند کہ صومالیہ میں سکیورٹی میں اضافہ ہوا ہے تاکہ الشباب دارالحکومت موغادیشو میں حملہ کرتے رہتے ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل کے مہینے میں اس گروپ نے پڑوسی ملک کینیا کے گیریسا یونیورسٹی کالج پر حملہ کرکے تقریبا ڈیڑھ سو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :