سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ کی ناکامی، الطاف حسین نے آئندہ 48 گھنٹوں میں رہنما و ں سے جواب طلب کر لیا

پیر 2 نومبر 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2نومبر۔2015ء) سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کی ناکامی پر تحریک کے سربراہ الطاف حسین نے آئندہ 48 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے یہ جواب ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے طلب کیا گیا ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم اپنا اثررسوخ کھو رہی ہے اس کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے غنڈہ عناصر پہلے ہی چونکہ قانون کے شکنجے میں کسے ہوئے ہیں اور بعض رہنما جو الطاف حسین سے اندرونی طور پر مخالفت رکھتے ہیں نے ان بلدیاتی انتخابات میں اپنا خاموش کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی ۔