امر یکی ریاست اوہائیو میں بھنگ کو قانونی قرار دینے کے تجویز مسترد

جمعرات 5 نومبر 2015 08:53

اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء) امریکہ کی ریاست اوہائیو میں عوام نے رائے عامہ کے ذریعے بھنگ کو قانونی قرار دیے جانے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ووٹرز نے منشیات کو قانونی حیثیت دیے جانے کے خلاف ووٹ دیا ہے۔بھنگ کی قانونی حیثیت طے کرنے کے لیے رائے عامہ جاننے کے فیصلے کے ناقدین نے اس معاملے میں اجارہ داری قائم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا کیونکہ صرف دس مقامات پر ہی بھنگ کی کاشت کی جاسکتی تھی۔

اس کے جواب میں ریاست کے حکام نے ووٹرز سے کہا تھا کہ اوہائیو کے آئین کے مطابق کسی قسم کی اجارہ داری پر پابندی لگا دی جائے گی۔اس قانون کے حامیوں نے انتخابات کی اشتہاری مہم کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر خرچ کیے۔بھنگ کی کاشت کے دس علاقوں کی حمایت کرنے والوں میں کئی مشہور شخصیات شامل ہیں جن کا اس میں سرمایہ کاری کا ارادہ ہے۔

(جاری ہے)

قانونی قرار دیے جانے کے بعد بھنگ اور اس سے بننے والی دیگر مصنوعات عام دکانوں پر دستیاب ہوتیں۔

گھروں پر بھی چار عدد بھنگ کے پودے لگانے کے اجازت ہوتی۔بھنگ کے قانونی قرار دیے جانے کی سب سے زیادہ مخالفت بچوں کے ہسپتالوں، تجارتی تنظیموں اور کسانوں نے کی تھی۔اس سے قبل امریکی ریاستوں کولوراڈو، واشنگٹن، اوریگن ، الاسکا اور ڈسٹرک کولمبیا نے بھنگ کو قانونی قرار دے دیا ہے۔