لاہور، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ ،دہشت پھیلانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اشرف سوہنا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 5 نومبر 2015 08:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء) اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کر کے دہشت پھیلانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما اشرف سوہنا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور اب پی ٹی آئی کے رہنما اشرف سوہنا پر الزام ہے کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی اور اسلحہ کی نمائش کر کے دہشت پھیلائی ہے ۔

(جاری ہے)

انکے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ملزم اشرف سوہنا کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔ فاضل عدالت نے سماعت کے بعد ملزم اشرف سوہنا کو جو ڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ساہیوال بھجوا دیا ہے۔یاد رہے کہ اشرف سوہنا کی طرف سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ہے جسکا فیصلہ آج متوقع ہے۔