کراچی ؛ اداکارہ سدرہ خان کو دھمکی آمیز کال کے بعد گھر پر بھتہ خوروں کا حملہ

جمعرات 5 نومبر 2015 08:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء)کراچی میں اداکارہ سدرا خان کو دھمکی آمیز کال کے بعد ان کے گھر پر بھتہ خوروں نے حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے اداکارہ سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔ بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔اداکارہ سدرا خان کو4اکتوبر کو بھتہ خوروں نے دھمکی دی اور 7 اکتوبر کو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اداکارہ سدرا خان کو 8 اکتوبر سے دھمکی آمیز فون کالز آنا شروع ہوئیں۔

جس کے بعد اداکارہ نے پولیس تھانوں میں رپورٹ کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ حملہ آوروں نے ان کے گھر پر بھی حملہ کر دیا۔ بھتہ خوروں کی جانب سے اداکارہ کو ایک ہفتے میں ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا اور بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے کی بھی دھمکی دی۔ بھتہ خور 4 اکتوبر کو اداکارہ سدرا خان کے گھر میں داخل ہوئے اور اداکارہ کو یر غمال بنا کر ایک کروڑ روپے طلب کئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ادکارہ نے بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ انہیں مختلف فون نمبرز کے ذریعے بھتے کیلئے کال کی گئی ہیں اور قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ،بھتہ خوروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔اس سے پہلے اداکارہ سجل علی کو چار لاکھ روپے بھتے کی پرچی اور دو گولیاں بھیجی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :