پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد سے دبئی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنات دی ، طیارے کے باتھ روم سے تین کلو ہیروئن برآمد ، مزید تحقیقات جاری

جمعرات 5 نومبر 2015 08:44

کراچی ، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء) پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد سے دبئی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے طیارے کے باتھ روم سے تین کلو ہیروئن برآمد کرلی ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کے ٹیک آف کرنے کے بعد کسٹم حکام کو طیارے کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی خفیہ اطلاع ملی جس پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیااور تلاشی کے دوران طیارے کے باتھ روم سے تین کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی کسٹم کی ڈرگ انفورسٹمنٹ فورس ہیروئن کے باتھ روم تک منتقل ہونے کے بارے میں مزید تفتیش کررہی ہے

متعلقہ عنوان :