سعودی عرب میں خوا تین کے گاڑی چلانے پر پابندی کا تو ڑ متعارف ،خواتین اپنے زیراستعمال کسی بھی اسمارٹ فون کے ذریعے کسی بھی وقت ،کسی بھی جگہ اور کہیں بھی سفر کے لیے ڈرائیور کو گاڑی سمیت طلب کر سکتی ہیں

جمعرات 5 نومبر 2015 08:53

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء)سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کا تو ڑ متعارف کروا دیا گیا، اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسی فراہم کرنیوالی کمپنی اوبرنے سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔مقامی میڈیا کیمطابق سعودی خوا تین خود گا ڑی ڈرائیو نہیں کر سکتیں جس کے با عث انہیں کسی بھی ٹیکسی کی سہو لت حا صل کر نے کیلئے گھنٹو ں انتظار کر نا پڑ تا ہے تا ہم اب خواتین اپنے زیراستعمال کسی بھی اسمارٹ فون کے ذریعے کسی بھی وقت ،کسی بھی جگہ اور کہیں بھی سفر کے لیے ڈرائیور کو گاڑی سمیت طلب کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جونہی کوئی خاتون اس ایپلی کیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے کار طلب کرنے کے لیے بٹن دبائے گی تو فوری طور پر اس کے فون پر تمام تفصیل آجائے گی کہ کون سی کار انہیں لینے کے لیے آرہی ہے،اس کا نمبر اور ماڈل کیا ہے۔اس کے ڈرائیور کا کیا نام ہے اور اس کا موبائل فون نمبر کیا ہے۔اس وقت وہ کہاں ہے اور اس کو خاتون تک پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا؟۔اس ایپلی کیشن کے اطلاق سے تمام جغرافیائی محل وقوع سامنے آجاتا ہے اور خاتون اپنے خاندان کو اس تمام تفصیل سے آگاہ کرسکتی ہے۔اس طرح قریبی عزیزواقارب کو خاتون کے گھر سے باہر سفر کے حوالے سے کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :